Mar ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • سوچی کے خلاف میانمار کے فوجی حکمرانوں کے نئے الزامات

میانمار کے باغی فوجی حکمرانوں نے نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی پارٹی کی سربراہ آنگ سان سوچی پر مالی بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایم آر ٹی وی نے ایک رپورٹ نشر کی ہے جس میں اقتصادی امور میں ایک سرگرم عمل شخص کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ سن دو ہزار اٹھارہ سے دو ہزار بیس کے دوران آنگ سان سوچی کو پانچ لاکھ ڈالر کی رشوت دی گئی ہے۔

اس اعتراف کے بعد میانمار کے فوجی حکمراں، سوچی کے خلاف کاروائی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ سوچی کے وکیل صفائی نے اس الزم کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ سوچی اس وقت قید میں ہیں اور ان کے خلاف عائد کئے جانے والے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔

گذشتہ ہفتے بھی سوچی پر چھے لاکھ ڈالر اور گیارہ کلو سونا رشوت کے طور پر دیئے جانے کا الزام لگایا تھا۔ سوچی کے وکیل نے اس الزام کو بھی بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

ٹیگس