Mar ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کی درخواست کے جواب میں شمالی کوریا کا سخت ردعمل

پیونگ یانگ نے شمالی کوریا کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے کے لئے امریکہ کی درخواست کو ایک فریب اور وقت ضائع کئے جانے سے تعبیر کیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیونگ یانگ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن نے ایمیل اور ٹیلیفون کے ذریعے شمالی کوریا کے ساتھ رابطے کی برقراری کی درخواست کی ہے تاہم پیونگ یانگ اس طرح کی درخواست کو وقت کی بربادی سمجھتا ہے۔

پیونگ یانگ نے علاقے میں امریکہ کی فوجی مشقوں اور شمالی کوریا کے خلاف اس کی جاری پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک امریکہ کی دشمنانہ پالیسیاں جاری ہیں اس قسم کے رابطوں کی درخواست کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔

پیونگ یانگ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا، نیک نیتی کا جواب نیک نیتی سے دیتا ہے تاہم وہ دھونس دھمکی میں نہیں آئے گا۔

ٹیگس