Mar ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • عالمی ادارہ صحت کو وسطی یورپ میں کورونا کے پھیلاؤ پر تشویش

عالمی ادارہ صحت نے وسطی یورپ اور بلقان ریجن میں کورونا کے پھیلاو کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی سینیئر ایمرجنسی آفیسر کیتھرینہ اسمال ووڈ نے کہا ہے کہ اس وقت ان علاقوں کو بدترین صورتحال کا سامنا ہے جو گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں کورونا کے مقابلے میں کامیاب رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت وسطی یورپ اور بلقان کے علاقوں میں کورونا کے فعال مریضوں اور اموات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ہینس کلاگ نے اس موقع پر کہا کہ یورپ میں کورونا کی روک تھام کے لیے صرف ویکسینیشن سے کام نہیں چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے تین ہفتے کے دوران کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے  جبکہ پچھلے سات روز کے دوران بارہ لاکھ لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ بہت سے یورپی ممالک نے کورونا کی وجہ سے ملک گیر بندشیں عائد کر رکھی ہیں جبکہ بعض ممالک انہیں ختم کرنا چاہتے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے۔

ٹیگس