Mar ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • جرمنی میں کورونا پروٹوکول کے مخالفین اور پولیس میں جھڑپیں

جرمنی کے شہر کاسل میں کورونا کے باعث نافذ ہونے والی پابندیوں اور پروٹوکول کے خلاف ہونے والا عوامی مظاہرہ پولیس تشدد کا شکار ہوگیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے مرچ گیس ، واٹر کینن اور لاٹھی ڈنڈوں کا استعمال کیا۔ 

پولیس نے متعدد مظاہرین  کی گرفتاری کی خبر دی ہے تاہم تنفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے ۔

 مظاہرے کی کال کورونا پروٹوکول کے مخالف دائیں بازو کے گروہوں نے دی تھی ۔ حالیہ ہفتوں کے دوران کورونا میں مبتلاء ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور جرمنی کی حکومت نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے مزید سخت پابندیاں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 رابرٹ کخ انسٹی ٹیوٹ نے رپورٹ دی ہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس کا شکار ہو کر مرنے والوں کی تعداد چوہترہزار پانچ سو پینسٹھ ہوگئی ہے ۔ 

 برطانوی دارالحکومت لندن میں بھی ہزاروں لوگوں نے کورونا وائرس کے باعث  قرنطینہ اور لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے کئے ہیں ۔ 

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر" ہمارے بچوں کی زندگیاں  برباد نہ کرو جیسے نعرے درج تھے ۔ بعض بینروں میں کورونا کے جعلی پھیلاؤ کا بھی دعوی کیا گیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق تیرہ افراد کو کورونا سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

 

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس