میانمار میں احتجاجی مظاہرے
Mar ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
میانمار کے عوام نے ایک بار پھر اپنے ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے کئے ہیں-
رپورٹ کے مطابق میانمار کے سیکڑوں لوگوں نے یانگون کے آہلونہ علاقے میں اجتماع کرکے احتجاج اور حالیہ مظاہروں میں مرنے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔
میانمارکی فوج اب تک دوسو اکسٹھ مظاہرین کو قتل کرچکی ہے۔
بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد سیاسی رہنماؤں بالخصوص آنگ سان سوچی کی رہائی اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں اور سول نافرمانی کی تحریک شروع کر رکھی ہے ۔
میانمار کی فوج نے پہلی فروری کو پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کا دعوی کرتے ہوئے آنگ سان سوچی کی پارٹی کی حکومت کے خلاف بغاوت کردی اور اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا۔
آنگ سان سوچی اور چند دیگر اعلی حکام کو خانہ قید کردیا گیا ہے۔