Mar ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۳ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر کو جان سے مارنے کی دھمکی

اقوام متحدہ نے ما ورائے عدالت قتل کے معاملات میں اپنی خصوصی رپورٹر ایگنس کالامارڈ کے اس بیان کی تصدیق کی ہے کہ ایک سینئر سعودی عہدیدار نے انھیں موت کی دھمکی دی ہے ۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے ماورائے عدالت قتل کے معاملے میں اپنی خصوصی رپورٹر ایگنیس کالامارڈ کو ایک سعودی عہدیدار کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی سے متعلق بیان کی تصدیق کی ہے۔
کالامارڈ نے اس سے قبل کہا تھا کہ جمال خاشقجی قتل کیس میں ایک سعودی عہدیدار کے ملوث ہونے کے بارے میں ان کی تحقیقات کے باعث سعودی حکام نے جنوری دوہزار بیس میں جنیوا میں اس بین الاقوامی ادارے کے دیگر حکام کے ساتھ اجلاس میں ان پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے انھیں قتل کی دھمکی دی تھی۔
واضح رہے کہ ایگنیس کالامارڈ نے ہی سب سے پہلے سن دوہزار اٹھارہ میں ترکی میں سعودی عرب کے ولیعھد محمد بن سلمان کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کو سعودی قونسلیٹ میں قتل کئے جانے کے بارے میں تفصیلی رپورٹ میں کہا تھا کہ اس بات کے ٹھوس ثبوت پائے جاتے ہیں کہ خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے ولیعھد محمد بن سلمان اور کئی دیگر اعلی حکام ملوث ہیں۔
حکومت ترکی اور سی آئی اے کی رپورٹوں میں بھی تصدیق کی گئی ہے کہ جمال خاشقجی کا قتل سعودی ولیعھد بن سلمان کے براہ راست حکم سے انجام دیا گیا ہے۔

ٹیگس