Mar ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • چین عالمی نظام کو تباہ و برباد کرنا چاہتا ہے : امریکہ

امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ چین ان قوانین کو کمزور اور درہم برہم کرنا چاہتا ہے جو دوسری عالمی جنگ کے بعد واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں نے بنائے تھے ۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے چین پر امریکی سربراہی میں قائم عالمی نظام کو کمزور اور تباہ کرنے نیز دوسری عالمی جنگ کے بعد بنائے جانے والے قوانین کی خلاف ورزی کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

انٹونی بلینکن نے اعلان کیا کہ دوسرے اتحادیوں کی مانند چین کے ساتھ بھی بعض امور میں ہمارے تعلقات حریفوں جیسے اور بعض مسائل میں دشمنوں جیسے ہیں جبکہ بعض امور میں باہمی تعاون پر استوار ہیں ۔

امریکہ کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ واشنگٹن ، اپنے اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ اقتصادی مفادات کو آگے بڑھانے اور چین کے بعض جارحانہ اور غلط اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے تعاون کا خواہاں ہے ۔

امریکہ ، روس اور چین کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کے مضبوط ہونے ، ایران چین پچیس سالہ تعاون کے سمجھوتے پر دستخط اور یورپی یونین کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری کے جامع سمجھوتے کے انعقاد پر تشویش میں مبتلاء ہو گیا ہے۔

 

ٹیگس