Apr ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکا میں گن کلچر

امریکی دارالحکومت واشنگٹن اور ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں -

واشنگٹن میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے کو پولیس نے کچھ لوگوں کے ذاتی اختلافات اور دشمنی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور اور ہلاک ہونے والے پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے تاہم مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب ریاست کیلی فورنیا میں بھی ایک تجارتی مرکز میں ہونے والی فائرنگ میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں -

این بی سی ٹی وی کے مطابق کیلی فورنیا کے شہر اورینج کے شاپنگ مال میں ہونےوالی فائرنگ میں ایک بچہ سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں-

اسلحہ رکھنے کی آزادی کے بارے میں پائے جانے والے سیاسی اختلافات کی وجہ سے سالانہ ہزاروں امریکی شہری ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔

امریکی آئین کی دوسری ترمیم میں اسلحہ ساتھ رکھنے کے حق کو تسلیم کیا گیا ہے۔ امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی اسلحے کی دسترسی محدود کرنے کے حق میں ہے تاہم ری پبلکن پارٹی اسے امریکی آئین کے منافی قرار دیتی ہے-

 

ٹیگس