مغربی ایشیا سے فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کے ایک حصے کے انخلا کا بائيڈن کا حکم
Apr ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۷ Asia/Tehran
امریکہ کے صدر جو بائيڈن نے مغربی ایشیا سے امریکی فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کے ایک حصے کے انخلا کا حکم صادر کر دیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ یہ قدم خلیج فارس اور مغربی ایشیا میں امریکہ کی فوجی موجودگی کو ایک بار پھر منظم بنانے کے تناظر میں اٹھایا گيا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق تین پیٹریٹ میزائيل سسٹم، جن میں سے ایک سعودی عرب کے شہزادہ سلطان ائير بیس میں نصب ہے، ہٹا لیے جائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون ان فوجی ساز و سامان اور ٹریننگز کا جائزہ لے رہا ہے جن کی سعودی عرب کو ضرورت ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مغربی ایشیا سے امریکہ کے بہت سے فوجی ساز و سامان باہر نکال لیے گئے ہیں تاکہ دوسرے علاقوں کی ضرورتیں پوری کی جا سکیں۔