Apr ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک تیرہ سالہ نوجوان کا قتل

امریکی پولیس نے ریاست ایلینوائے میں ایک تیرہ سال کے نوجوان کو گولی مار کرقتل کردیا-

ہل ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے رات دو بج کر پینتیس منٹ پر دو نوجوانوں کو ایک سڑک سے گذرتے ہوئے دیکھا جس میں ایک مسلح تھا جو پولیس کو دیکھتے ہی بھاگنے لگا اور پولیس نے تصادم کے دوران اسے مار گرایا ۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے براہ راست نوجوان کے سینے پر گولی ماری ہے جبکہ دوسرے کو جس کی عمر اکیس سال ہے گرفتار کر لیا ہے ۔

مقتول نوجوان کی ماں جس کا نام ایڈم ٹولڈو ہے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس کا بیٹا ایک دن پولیس بننا چاہتا تھا۔ امریکی پولیس نے اس نوجوان کو ایسی حالت میں قتل کیا ہے کہ جب سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائڈ قتل کیس میں کورٹ میں پہلی شنوائی شہر مینیا پولیس میں پیر کو انجام پائی ۔

سیاہ فام امریکی شہر جارج فلائڈ کے قتل کے خلاف امریکہ بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ پچیس مئی دوہزار بیس کو شہر مینیاپولیس میں ایک سفید فام پولیس افسر نے اپنے گھٹنے سے ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائڈ کی گردن دبا کر اسے مار دیا تھا۔

ٹیگس