Apr ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • یورپ میں کورونا ویکسینیشن کے عمل پر تنقید

عالمی ادارہ صحت کے یورپی شعبے نے یورپ میں کورونا ویکسینیشن کے سست رفتار عمل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ویکسینیشن کی رفتار بڑھانے اور اس راہ میں پائی جانے والی رکاوٹوں کو دور کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے یورپی شعبے نے یورپ میں کورونا ویکسینیشن کے سست رفتارعمل پر کڑی تنقید اور براعظم یورپ میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ویکسینیشن کی رفتار بڑھانے اور اس راہ میں پائی جانے والی رکاوٹوں کو دور کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے یورپی شعبے کے سربراہ کے حوالے سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں کورونا ویکسینیشن کا سست عمل، یورپ میں کورونا وائرس کی وبا طویل مدت تک باقی رہنے کا باعث بن رہا ہے۔

ڈبلو ایچ او میں یورپی شعبے کے سربراہ کے مطابق یورپ میں کورونا کی صورت حال تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پانچ ہفتے قبل کورونا سے متاثرین کی تعداد دس لاکھ سے کم ہو گئی تھی لیکن گذشتہ ہفتے کورونا وائرس کے تیز رفتار پھیلاؤ کی بنا پر اب یہ تعداد دس لاکھ چھے ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ صحت کی عالمی تنظیم کے اس عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ یورپ میں کورونا سے اموات تیزی سے بڑھتی ہوئی دس لاکھ کے قریب پہنچ رہی ہیں اور اس وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بھی ساڑھے چار کروڑ سےعبور کررہی ہیں ۔

ٹیگس