طالبان کو منشیات کی اسمگلنگ سے 400 ملین ڈالر کا فائدہ
Apr ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
طالبان کو افغانستان میں 2018 اور 2019 میں منشیات کی اسمگلنگ سے 400 ملین ڈالر کا فائدہ ہوا ہے۔
آناتولی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکہ کے خصوصی معائنہ کے دفتر(Inspection) نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا کہ منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ طالبان کے ہاتھ میں ہے اور اس سے طالبان کو کافی فائدہ ہوتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق طالبان نے 2019 میں منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ میں اضافہ کیا اور طالبان کی آمدنی کا 40 سے 60 فیصد ذریعہ منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہوتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں منشیات کی 90 فیصد اسمگلنگ افغانستان سے ہوتی ہے اور افغانستان منشیات کی پیداوار میں سرفہرست ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان پر امریکی قبضے کے بعد سے اس ملک میں منشیات کی پیداوار میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔