Apr ۰۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۷ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں ایسٹرا زنیکا ویکسین لگوانے کے بعد ایک ناشناس بیماری کے تیس کیس، سات کی موت

برطانیہ میں ایسٹرا زنیکا کورونا ویکسین کا ڈوز لینے والے افراد کے درمیان ایک ناشناس بیماری کے تیس کیس سامنے آئے ہیں۔

یہ ٹیکا لگوانے والے بعض افراد میں خون جمنے کی شرح غیر معمولی طور پر بڑھ گئي جس کی وجہ سے یورپ کے حفظان صحت کے عہدیدار سخت پریشان ہو گئے ہیں۔ اب تک اس بیماری کے تیس کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے پانچ میں یہ بیماری بڑھ رہی ہے۔ جن لوگوں نے کورونا کی فائزر ویکسین لگوائی ہے ان میں یہ بیماری دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔

نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ابھی اس بات کا کوئي ثبوت نہیں ہے کہ خون جمنے کا تعلق ایسٹرا زنیکا ویکسین سے ہے جبکہ ہالینڈ میں دواؤں کی گائیڈ لائن طے کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان دونوں باتوں میں تعلق ہے۔ دریں اثنا ہالینڈ نے ساٹھ سال سے کم عمر کے افراد کو ایسٹرا زنیکا ویکسین انجیکٹ کیے جانے پر روک لگا دی ہے۔

برطانیہ کی فارما ایجنسی نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ ایسٹرا زنیکا ویکسین لگوانے کے بعد اب تک سات افراد خون جمنے کی وجہ سے مر چکے ہیں۔

ٹیگس