Apr ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ فوری طور پر ایران کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرے: چین

ویانا میں عالمی اداروں میں چین کے مستقل نمائندے نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کرے۔

وانگ چون نے جمعے کے روز ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی نشست میں کہا کہ چین اور ایٹمی معاہدے کے دیگر تمام فریق، ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے سلسلے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور وہ ان پابندیوں کو جلد از جلد ختم کیے جانے کے خواہاں ہیں۔

العربیہ ٹی وی چینل نے جمعے کے روز رپورٹ دی کہ ویانا میں جاری ایٹمی مذاکرات میں شرکت کے لیے ایک امریکی وفد موجود تھا لیکن ایران نے اسے مذاکرات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی اور اس نے امریکہ سے کسی بھی طرح کے بالواسطہ یا بلاواسطہ تبادلۂ خیال کو مسترد کر دیا ہے۔ ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی پہلی نشست منگل کے روز ویانا میں منعقد ہوئي تھی جبکہ دوسری نشست جمعے کو منعقد ہوئي۔

ٹیگس