Apr ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • داعش کی سفاکیت کا ایک اور واقعہ

موزمبیق میں دہشت گردی کے ایک واقعے میں دس سے زيادہ افراد کے سرقلم کردیئے گئے۔

اطلاعات کے مطابق افریقی ملک موزمبیق کے ایک قصبے میں مبینہ طور پر دہشت گرد گروہ داعش نے 12 افراد کے سر قلم کر دیے، جن کے بارے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ غیر ملکی تھے۔

 یہ واقعہ پالما نامی قصبے میں قدرتی گیس کے ایک منصوبے کے نزدیک پیش آیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے جاری داعش اور حکومتی فورسز کے مابین جھڑپوں کی وجہ سے مقامی باشندوں کو پالما سے کابو ڈلگاڈو منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کمانڈر کے مطابق قتل کیے گئے افراد جائے وقوع پر بندھے ہوئے پائے گئے، ان کی قومیتوں سے متعلق یقینی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، تاہم لاشیں سفید فاموں کی ہیں۔

ٹیگس