Apr ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۸ Asia/Tehran
  • میانمار، مخالفین کے لئے تختہ دار تیار

میانمار کی فوجی حکومت نے دس سے زيادہ افراد کو مظاہروں میں شرکت کے الزام میں سزائے موت کے احکامات جاری کئے ہیں۔

میانمار میں اُن 19 افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے جو ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کے دوران گرفتار کئیے گئے تھے۔ 

اطلاعات کے مطابق میانمار میں  فوج کے زیرانتظام ٹیلی وژن سے اعلان کیا گیا ہے کہ مظاہرے کے دوران فوجی کیپٹن کے ایک ساتھی کو قتل کرنے کے الزام میں 19 افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

فوجی ٹیلی وژن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ قتل 27 مارچ کو ینگون کے شمالی ضلعے اوکالاپا میں ہوا اور یہ سزا مارشل لا قوانین کے تحت سنائی گئی ہیں۔ یکم فروری کو ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار اس طرح کی سزا کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیگس