Apr ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • میناپولیس میں مسلسل تیسرے دن مظاہرے ، پولیس کے ہاتھوں مظاہرین کی سرکوبی

برف باری اور شدید سردی کے باوجود گذشتہ تین راتوں سے مینیاپولیس میں جاری مظاہروں کو امریکی پولیس نے سختی سے کچل دیا

 سیاہ فام امریکی نوجوان کے قتل کے خلاف مینیا پولیس کی سڑکوں پر گذشتہ تین راتوں سے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں تاہم پولیس نے ان کی سرکوبی کے لئے گرینڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں بیس سالہ سیاہ فام نوجوان دانتہ رائٹ کے قتل کے خلاف مسلسل تین راتوں سے مینیاپولیس کے نواحی علاقے" بروکلین سینٹر " پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے احتاجی مظاہرے ہو رہے ہیں ۔

مظاہرین دانتہ رائٹ کے لئے انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے اور نعرہ لگا رہے تھے کہ سیاہ فاموں کی جان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق پولیس نے نسل پرستی اور تشدد کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر گرینڈ سے حملہ کیا اور آنسوگیس کے گولوں کا استعمال کئے۔

 

ٹیگس