Apr ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • واشنگٹن میں امریکی پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ

واشنگٹن میں امریکہ کے شہر بروکلین سنٹر میں پولیس کی گولی سے ایک سیاہ فام امریکی نوجوان کے قتل اور پولیس کی نسل پرستی کے خلاف ہونے والے مظاہرے پولیس کے تشدد کا شکار ہوگئے -

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مینے سوٹا کے شہر بروکلین سینٹر میں بیس سالہ امریکی سیاہ فام نوجوان دانتے رائٹ کے قتل کے خلاف گذشتہ شب واشنگٹن میں بھی مظاہرے ہوئے جسے پولیس نے سختی سے کچل دیا -

واشنگٹن ڈی سی میں سیاہ فام امریکی شہریوں کے ساتھ پولیس کے امیتازی سلوک اور تشدد کے خلاف دھرنے پر بیٹھے مظاہرین نعرہ لگا رہے تھے کہ سیاہ فاموں کی جان بھی اہم ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں دھرنے پر بیٹھے " سیاہ فاموں کی جان اہم ہے " نامی تحریک کے سیکڑوں حامیوں پر پولیس نے دھاوا بول دیا اورمظاہرے کو سختی سے کچل دیا۔

سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان دانتے رایٹ کے قتل کے خلاف پرزور احتجاج کے بعد واقعے کی ذمہ داری خاتون پولیس افسرخود پر لینے پرمجبور ہوگئی ۔امریکی پولیس کے امتیازی رویے اورنسل پرستی کے خلاف مینیا پولیس میں گذشتہ کئی راتوں سے احتجاج ہو رہا ہے ۔

 

ٹیگس