صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ متعدد صیہونی گرفتار
خودساختہ اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کے مخالفین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے جس پر اسرائیل کی سیکورٹی فورسز نے کریک ڈاون کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کی تازہ لہر شروع ہوگئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ مقبوضہ قدس سٹی کی بالفور شاہراہ پر نیتن یاہو کے مخالفین نے دھرنا دیا جس پر سیکورٹی فورسز نے کریک ڈاون کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ صیہونی فورسز نے علاقے میں موجود سرکاری عمارتوں خصوصا نیتن یاہو کی حفاظت کے لئے ان کی قیامگاہ کے آس پاس پوزیشن سنبھال لی ہے۔
رپورٹوں کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف ہونے والے ان مظاہروں کے شرکا نے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر" مجرم وزیر اور کرپٹ وزیراعظم جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔
اس سے قبل کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود نیتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرے ہوتے رہے ہیں، مظاہرین کا ایک اعتراض یہ بھی ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت نے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اور بنیادی اقدامات انجام نہیں دیئے ہیں۔