Apr ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • میانمار، مخالفین نے فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف سرگرم ایک گروپ نے ، تھائی لینڈ سے ملنے والی میانمار کی سرحد پر فوج کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

فرانسیسی نیوز چینل کے مطابق میانمارمیں فوجی بغاوت کے خلاف متعدد گروپ سرگرم ہیں جن میں سے بعض مسلح بھی ہیں۔ انہی گروپ میں سے ایک نے سرحدی علاقے میں میانمار کی فوج کے ایک اڈے پر قبضہ کرلیا ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے نتیجے میں کم سے کم سے تین ہزار مخالفین بدامنی والے شہروں سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور ملک کے انتہائی مشرقی علاقوں میں روپوش ہیں۔

یکم فروری کی فوجی بغاوت کے بعد سے میانمار بدامنی کا شکار ہے۔

فوج اور پولیس کے سخت گیر اقدامات کے باجود ، میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور لوگ ملک جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس