Apr ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا کا قہر جاری

امریکہ میں کورونا کا قہر جاری ہے اور ایک دن میں سات سو اسی امریکی کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت سے وابستہ ورلڈو میٹر نامی ویب سائٹ کے مطابق، پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکہ بھر میں انسٹھ ہزار دو سوستر افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے۔

اس طرح امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تین کروڑ تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ 

جن میں سے نو ہزار سات سو سے زائد کی حالت تشویشناک ہے۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ نوے ہزار بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا کے مریضوں اور اموات کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور اس کے بعد ہندوستان اور برازیل بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹیگس