May ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • محنت کشوں کو ان کا عالمی دن مبارک ہو

ایران سمیت دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے تاہم اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر سیمنارز منعقد نہیں ہو رہے اور ریلیاں بھی نہیں نکالی جا رہی ہیں ۔

دنیا بھر کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی شکاگو میں محنت کشوں کی شاندار جہدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیشن کرنے کیلئے آج (یکم مئی ) یوم مزدور کورونا ایس او پیز کے دائرے میں رہتے ہوئے منایا جا رہا ہے۔

یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ محنت کشوں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لئے کوششیں  تیز کی جائیں۔

گزشتہ کئی برسوں سے دنیا بھر میں یکم مئی کا دن مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایاجاتا ہے لیکن محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لئے اس قدر سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں جس قدر ہونی چاہئے تھی۔

واضح رہے کہ یکم مئی 1886کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں  کی جانب سے کئے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے تھے لیکن پولیس نے اس پرامن جلوس پر فائرنگ کرکے سیکڑوں مزدوروں کو جاں بحق اور زخمی کردیا جبکہ درجنوں  کو اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے پر پھانسی دے دی گئی لیکن یہ تحریک ختم ہونے کے بجائے دنیا بھر میں  پھیلتی چلی گئی جو اب بھی جاری ہے۔

ٹیگس