May ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۹ Asia/Tehran
  • لندن، سعودی سفیر کے گھر پر حملہ

برطانیہ کے دار الحکومت لندن میں دو افراد نے سعودی سفیر کے گھر پر حملہ کر دیا اور گھر کے صحن میں لگے کچھ بیڑوں کو نذر آتش کر دیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق دو نا معلوم افراد نے جمعے کے روز لندن میں سعودی عرب کے سفیر خالد بن بندر بن سلطان کے گھر پر حملہ کر دیا اور صحن کے اندر لگے کچھ پیڑوں کو آگ لگا دی۔

اخبار ڈیلی میل کے مطابق، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ان دونوں افراد نے ڈیڑھ  بجے لندن میں سعودی عرب کے سفیر کے مکان کے مین گیٹ کے اوپر کوئی چیز پھینکی جس کی وجہ سے صحن میں لگے پیڑوں میں آگ لگ گئی اور اس کے بعد مکان کی حفاظت کرنے والے واچ مین گھر سے باہر آ گئے اور دونوں حملہ آوروں سے ان کی ملاقات ہوگئی جس میں ایک واچ مین کی آن میں چوٹ لگ گئی۔

عینی شاہدین نے اسی طرح بتایا کہ اس واقعے کے بعد فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکار آ گئے اور آگ بجھانے کے علاوہ مذکورہ دونوں حملہ آوروں کو گرفتار کر دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک اس حملے کے اسباب کا پتہ نہیں چلا ہے اور لندن کی پولیس نے بھی حملے کو دہشت گردانہ حملہ بتانے سے گریز کیا ہے۔

ٹیگس