امریکہ کے ایک اسکول میں نوجوان لڑکی کی فائرنگ
May ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
امریکی ریاست آیداہو میں واقع ایک اسکول کی لڑکی نے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا-
روسی خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق چھٹی کلاس کی ایک لڑکی نے اپنے اسکول بیگ سے اسلحہ نکالنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقامی پولیس افسر نے بتایا ہے کہ یہ لڑکی اس سے قبل بھی اسکول کے اندر اور باہر کئی مرتبہ فائرنگ کرچکی ہے۔
امریکہ میں گن کلچر کے سبب اس قسم کے واقعات روزانہ کا معمول بن چکے ہیں۔
گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کے ابتدائی چند ماہ کے دوران اسطرح کے واقعات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے اور اس عرصے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کے ایک سو اسی واقعات پیش آئے ہیں جن میں سیکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔