May ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • مراکش نے جرمنی سے اپنا سفیر واپس بلالیا

مراکش نے جرمنی کی جانب سے مغربی صحارا کے حوالے سے متنازع بیان سامنے آنے پر برلن سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ۔

مراکش کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جرمنی نے مغربی صحارا کے مسئلے کا تعمیری حل تلاش کرنے سے خود کو الگ کرکے منفی موقف اپنالیا ہے جس کے بعد برلن میں تعینات سفیر کو صلاح مشورے کے لیے بلا لیا گیا ہے۔

رباط حکومت نے جرمنی پر مراکش کو بالخصوص لیبیا کے معاملے پر نظر انداز کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔

جرمنی نے لیبیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے برلن میں جنوری 2020 ء کے وسط میں ایک بین الاقوامی کانفرنس بلائی تھی، تاہم اس میں مراکش کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

 

 

ٹیگس