مخالفین کے دباؤ کو کم کرنے کے حربے ناکام
May ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
کرپٹ وزیراعظم نیتن یاہو کی برطرفی کے لئے مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق غاصب صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کی مخالفت میں عوامی احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ مظاہرے مقبوضہ فلسطین کے اہم چوراہوں پر برپا کئے جا رہے ہیں۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف تحریک "بلیک موومنٹس" کے حامیوں کی بڑی تعداد نے نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے قریب واقع پیرس چوک اور بیل فور چوک میں جمع ہو کر احتجاج شروع کر رکھا ہے۔
مقبوضہ فلسطین خاص طور پر صہیونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے قریب سیکورٹی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
مظاہرین مالی کرپشن، رشوت، فراڈ اور نا اہلی کے سبب نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
گذشتہ چند ہفتوں کے دوران نیتن یاہو کے خلاف متعدد احتجاجی مظاہرے ہو چکے ہیں۔