May ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • میانمار میں مظاہرین پر فوج کا الزام

میانمار کی فوج کا کہنا ہے کہ حالیہ بغاوت کے مخالفین دہشتگرد ہیں -

رائٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ میانمار کے سرکاری ٹی وی نے جو فوج کے کنٹرول میں ہے مخالفین کو حالیہ بم دھماکوں کا ذمہ دار قراردیا ہے ۔

میانمار کے ٹیلی ویژن رپورٹ میں سیکورٹی اہلکاروں پرچھاپہ ماروں کے حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مخالفین ملک کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہونے والے حملوں کے ذمہ دار ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ میانمارکے حالیہ دھماکوں کا شکار ہونے والے اکثر افراد ، فوجی حکمرانوں سے علیحدہ ہونے والے حکام یا فوجی ہیں۔

میانمارمیں یکم فروری کو ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے اس ملک کے فوجی اور سیکورٹی اہلکار ، مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور مظاہروں کو کچلنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

فوج اور پولیس کے تشدد کے باوجود جمہوریت کی بحالی اور سیاسی رہنماؤں کی رہائی کے لئے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے-

 

ٹیگس