May ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • سائبر حملہ برائے تاوان

آئرش محکمہ صحت پر سائبر حملہ کرنے والوں نے تاوان کا مطالبہ کردیا ہے۔

آئرش محکمہ صحت کے آئی ٹی سسٹم پر سائبر حملہ کرنے والے ہیکرز نے ویب سائٹ پر قبضہ کر کے تاوان مانگ لیا جبکہ آئرش وزیراعظم نے ہیکرز کو تاوان دینے سے انکار کردیا ہے۔

مقامی میڈیا نے روس، چین یا شمالی کوریا پر ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا ہے۔

ڈبلن سے سرکاری میڈیا کے مطابق محکمہ صحت نے آئی ٹی سسٹم بند کرکے ڈبلن روٹنڈا اسپتال کی تمام او پی ڈیز منسوخ کردیں۔

 زچگی کے تمام کلینک بند ہیں اور صرف 36 ماہ کی حاملہ خواتین کواسپتال آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

محکمہ صحت کےمطابق اس اقدام سے کورونا ویکسین کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ اسی طرح کے ایک حملے کے بعد امریکہ میں ایندھن کی سپلائی کرنے والے سب سے بڑے نیٹ ورک، کالونیل پائپ لائن کمپنی نے، اپنے کمپیوٹر سسٹم کی بحالی کے لیے یورپی ہیکروں کا پانچ ملین ڈالر کا مطالبہ پورا کردیا ہے۔

اس سے پہلے کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ سسٹم کی بحالی کے لیے ہیکروں کی جانب سے رقم کے مطالبے کو ہرگز پورا نہیں کرے گی۔

ٹیگس