May ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • برطانیہ اور آئر لینڈ میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے

برطانیہ اور آئرلینڈ کے مختلف شہروں میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے گئے -

لندن سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ان مظاہروں کا اہتمام شہری اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور جنگ مخالف گروہوں نے کیا تھا ۔ برطانیہ اور آئر لینڈ کے مختلف شہروں میں ہونے والے ان مظاہروں میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

مظاہرین نے اسرائیل مردہ کے نعرے لگا کے غاصب صیہونی حکومت سے نفرت اور انتفاضہ فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا ۔

مظاہرین نے اسرائیل مردہ باد کے ساتھ ہی امریکا مردہ باد کے نعرے بھی لگائے اور واشنگٹن کی جانب سے تل ابیب کی بے دریغ حمایت کی مذمت کی ۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے لندن اور ڈبلن میں صیہونی حکومت کے سفارتخانوں کے سامنے اجتماع کیا اور فلسطین کا پرچم لہرا کے فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا۔

مظاہرین نے اسی طرح غزہ کے خلاف وحشیانہ جارحیت فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس