نیتن یاہو کا جھوٹا دعوی، بوسنیا ہرزہ گوينا نے تردید کردی
May ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
ہم فلسطینیوں کے قتل کے حامی نہیں، بوسنیا کا اسرائیلی وزیر اعظم کو صاف جواب
بوسنیا کے لیڈر نے نیتن یاہو سے غزہ پر عاصب اسرائیل کے بہیمانہ حملے روکنے کا مطالبہ کیا۔
بوسنیا ہرزیگووینا کے صدارتی کونسل کے رکن نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کو صاف جواب دے دیا۔
بوسنیا ہرزیگووینا کے صدارتی کونسل کے رکن اور رکن پارلیمنٹ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے قتل کے حامی نہیں ہیں۔
رکن پارلیمنٹ نےنیتن یاہو کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بوسنیا ہرزیگووینا فلسطینیوں کے قتل کی حمایت نہیں کرتا۔
اس سے قبل صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ 25 ممالک نے غزہ پر حملوں کی حمایت کی ہے۔
صہوینی وزیراعظم نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر نام بھی جاری کیے تھے جن میں بوسنیا کو بھی حامیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔