شہریوں اور شہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے ناقابل قبول ہیں : روس
روس نے غزہ پٹی کی شہری تنصیبات اورعام شہریوں پراسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے-
تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرگئی لاؤروف نے ماسکو میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم غزہ پٹی میں رہائشی عمارتوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور مسلمہ طور پر فلسطین میں شہری تنصیبات پر حملے ناقابل قبول ہیں ۔
روس کے وزیرخارجہ نے ایک بار پھر فلسطینوں اور صیہونیوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے مقدمات فراہم کرنے لئے تمام ضروری اقدامات انجام دینے کے لئے روس کی کوششوں پر زور دیا۔
اس درمیان بریکس کے نمائندوں نے بھی صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے-
روس کے وزیرخارجہ نے مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے مسائل کے بارے میں بریکس کے آنلائن اجلاس سے خطاب کے دوران فلسطین اور اسرائیل کے حالات خطرناک سمت میں بڑھنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فریقین کے درمیان جنگ کے فوری خاتمے اور انسانوں کے سلسلے میں بین الاقوامی قوانین کی پابندی کا مطالبہ کیا۔