بیرون ملک مقیم شامی شہری آج اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں
شام کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے بیرون ملک مقیم شامی رائے دہندگان آج جمعرات کے روز اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔
دیگرملکوں میں شام کے سفارت خانوں ، قونصلخانوں اور نمائندہ دفاتر میں جمعرات کی صبح سے صدارتی انتخابات کے لئے ووٹ ڈال رہر ہیں ۔ بحرین، کویت، عمان اور متحدہ عرب امارات ، سیڈنی ، میلبورن، آسٹریلیا، روس، قبرس، چیک، بیلاروس، ملائشیا، جاپان، چین ، انڈونیشیا، ہندوستان، پاکستان، آرمینیا ، لبنان عراق، اردن اور اسلامی جمہوریہ ایران میں اس وقت شامی باشندے اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے اپنے ملک کے سفارتخانوں اور نمائندہ دفاتر کے سامنے موجود ہیں۔ ، ، میں موجود شام کے سفارتخانوں ، قونصلخانوں اور نمائندہ دفاتر میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہورہی ہے، مذکورہ ممالک میں موجود شامی شہری جمعرات کی صبح سے ہی شام کے سفارتخانے اور نمائںدہ دفاتر کے سامنے جمع ہونا شروع ہوگئے اور وقت مقررہ پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوتے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔
رائے دہی کا سلسلہ مختلف ملکوں کے مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے تک جاری رہے گا۔
جرمنی اور ترکی کے علاوہ تمام ممالک میں موجود شامی سفارتخانوں ، قونصلخانوں اور نمائندہ دفاتر میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کرائی گئی ، کیونکہ جرمنی اور ترکی نے اپنے ملکوں میں شام کے صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
شام کے اندر صدارتی انتخابات چھبیس مئی کو منعقد ہوں گے ۔
شام کے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر بشاراسد ، عبداللہ سلوم عبداللہ اور محمود احمد مرعی میدان میں ہیں ۔