فرانس اور اسرائیل کے تعلقات ہوئے کشیدہ، سفیروں کو واپس بلایا گیا
May ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۷ Asia/Tehran
فرانس کے وزیر خارجہ کے بیان کے بارے میں اسرائیل اور فرانس کے تعلقات بہت زیادہ کشیدہ ہو گئے ہيں یہاں تک کہ دونوں نے ایک دوسرے کے یہاں سے اپنے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔
صیہونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے نسل پرستی کے بارے میں فرانس کے وزیر خارجہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کیا جس کے بعد فرانس نے تل ابیب سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا اور فرانس کے اس اقدام کے جواب میں اسرائیل نے بھی پیریس سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔
فرانس نے مقبوضہ فلسطین میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے بارے میں خبردار کیا تھا اور کہا تھا کہ دو ممالک کی قرارداد کو عملی نہ بنایا جانا، طویل عرصے تک صیہونی حکومت کی نسل پرستی کا سبب بنے گا۔
فرانس کے وزیر خارجہ کے اس بیان پر صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے ٹوئٹر پر غصے کا اظہار کیا تھا۔