May ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • اب فلسطین کی حمایت میں چین بھی آگے بڑھا، سلامتی کونسل میں غزہ کا محاصرہ اور مسلمانوں کے خلاف تشدد بند کرنے کا مطالبہ

 چین کا اتنباہ: مسجد اقصی اور اس کے اندر و باہر حالیہ محاذ آرائیاں مشرقی بیت المقدس میں مسلسل کشیدگی کا پتہ دے رہی ہیں۔

چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ 

اسرائیل جلد از جلد غزہ پٹی کی ناکہ بندی ختم کرے۔  

اقوام متحدہ میں متعین چین کے سفیر نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کی بنیادی ذمہ داری سلامتی کونسل کی ہے اسے فلسطین اسرائیل مسئلہ حل کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

 چینی سفیر نے خبردار کیا کہ مسجد الاقصی اور اس کے اندر و باہر حالیہ محاذ آرائیاں مشرقی بیت المقدس میں مسلسل کشیدگی کا پتہ دے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل سے چین کا مطالبہ ہے کہ وہ بیت المقدس کی تاریخی حیثیت اور موجودہ پوزیشن کا تحفظ کرے،  فلسطینیوں کا انخلا بند کرے، آباد کاری کی ساری سرگرمیاں معطل کرے اور مسلم معاشرے کے خلاف اشتعال انگیزی اور تشدد بند کرے۔

اقوام متحدہ میں متعین چینی سفیر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی تاخیر کے بغیر حرکت میں آئے، فلسطین کی انسانی مدد کرے ، فلسطینی پناہ گزینوں کے روزگار اور  ان کی مدد کے لیے قائم اقوام متحدہ کی ایجنسی اونروا کو ہنگامی فنڈ فراہم کرے اور اسرائیل،  فلسطینیوں تک انسانی امداد کی ترسیل کو آسان بنائے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس