May ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • یوکرائن اور بیلا روس تنازعہ

یوکرائ‏ن نے ہفتہ 29 مئی سے بیلاروس کے پروازیں معطل کردیں، فضائی حدود کے استعمال پر بھی قدغن لگا دیا گيا۔

یوکرائن نے بیلاروس کی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کردیا۔ کیف حکام کے مطابق 29مئی سے بیلاروس جانے اور وہاں سے آنے والی تمام پروازوں کو یوکرائن کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یوکرائن کی جانب سے پابندیوں کا اعلان بیلاروس کے صدر لوکاشینکوف کی طرف سے لتھوینیا جانے والی رائن ائر کی پرواز کو زبردستی اتار کر حکومت کے ناقد صحافی کی گرفتاری کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی ہوا بازی کی ایجنسی نے بھی بیلاروس کے متنازع اقدام کی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔  

مونٹریال میں قائم انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کونسل کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی اے او کے رکن ملک کی جانب سے بین الاقوامی ہوابازی کے قانون کی خلاف ورزی کی تحقیقات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکوف کو روس کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

 

ٹیگس