May ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
  •  افریقی ملک مالی میں اقتدار کی منتقلی

مالی کے نائب صدر نے صدر کا عہدہ سنبھال لیا

مالی کے دارالحکومت بماکو میں آئینی عدالت نے فوجی بغاوت کے قائد کرنل اسیمی غویتا کو عبوری صدر مقرر کردیا۔ غویتا مالی کے نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے۔

بحران کے شکار مغربی افریقی ملک میں رواں ہفتے کے آغاز میں فوج کی طرف سے عبوری حکومت کے صدر باہ نداو اور وزیر اعظم مختار اوان کو برطرف کرکے حراست میں لے لیا گیا جس کے دو دن بعد دونوں رہنما حکومتی عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق بین الاقوامی برادری کی جانب سے مالی میں 9 ماہ کے دوران دوسری فوجی بغاوت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

مالی نے 20 جون 1962 کو فرانسیسی استعمار سے آزادی حاصل کی اور اسی سال 22 ستمبر کو مملکت مالی کے نام سے دنیا کے نقشے پر باضابطہ طور سے ظہور کیا۔

 

 

ٹیگس