ماحولیات کا عالمی دن
پاکستان کی میزبانی میں اس بار ماحولیات کا عالمی دن دبیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا بھر میں ہرسال 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس سال عالمی یوم ماحولیات کا تھیم’’ قدرتی ماحول کی بحالی‘‘ہے۔ ایران ان چند ممالک میں شامل ہے جس نے قدرتی ماحول کی بحالی کیلئے متعدد پروگرام ترتیب دیکر ان پر عملی کام کا آغاز کرچکا ہے۔
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر جاری ایک پیغام میں ہندوستان کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ماحولیاتی تحفظ کے لئے ہندوستانی فطرت کے شعور کو فروغ دینے پر زور دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بگڑتے ماحولیاتی نظام کو متوازن کرنے کے لئے کوششیں کرنی ہوں گی۔
نائیڈو نے کہا کہ آج ماحولیات کا عالمی دن ہے۔ ہندوستانی روایت میں پنہاں فطرت کے تئیں شعور کو دوبارہ اپنے طرز زندگی میں اختیار کریں۔ انسان ، تمام جانداروں کی طرح ، فطرت کا ایک حصہ ہے ، مالک نہیں۔ فطرت کا احترام کرنے سے ہی انسانی معاشرہ اپنا مستقبل محفوظ کرسکتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ آئندہ نسلوں کیلئے ماحول اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کیلئے تعاون کرے۔
انہوں نے ماحولیاتی نظام کی بحالی کیلئے اقوام متحدہ کے عشرے کے بارے میں GALA کے افتتاح سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درختوں کے تیزی سے خاتمے اور ماحولیات کے گرتے ہوئے معیار کو روکا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے حکومت پاکستان کے گرین اینی شیٹیو اور ماحول دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی دی ہے ۔