Jun ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • آسیان کا وفد میانمار کے دورے پر

آسیان تنظیم کے رکن ملکوں نے عوامی حکومت کی بحالی کے لئے میانمار کے فوجی حکام پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

آسیان کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے عہدے داروں پر مشتمل ایک وفد نے میانمار کے فوجی سربراہ سے ملاقات کی ہے۔ 

 میانمار کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے جنرل من آنگ ہلینگ اور آسیان وفد کے سربراہ اور برونائی دارالسلام کے وزیر خارجہ ایروان یوسف کی تصاویر جاری کیں، تاہم اس ملاقات کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

 ملاقات کا مقصد جنوب مشرقی ایشیا کے اس ملک میں عوامی حکومت کی بحالی پر بات چیت کرنا تھا۔ دونوں نمایندوں نے میانمار میں یکم فروری کو فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

دوسری طرف میانمار کی قومی متحدہ حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ وفد فوجی جنتا کے ساتھ معزول شدہ قانون سازوں سے بھی ملا ہے۔

میانمار میں یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد سے یہ ملک سیاسی بحران کا شکار ہے۔ جمہوریت پسند رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد بھی فوجی بغاوت کے خلاف 4 ماہ سے سراپا احتجاج ہے۔ اس دوران فوج اور پولیس کی پُرتشدد کارروائیوں میں 750 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں، جب کہ ہزاروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

 

ٹیگس