Jun ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran

بوکو حرام اور داعش کے درمیان جھڑپ میں ابوبکر شیکاؤ نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

اطلاعات کے مطابق مغربی افریقہ ميں سفاک دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کا سرغنہ ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ابوبکر شیکاؤ کی ہلاکت سے متعلق ایک آڈیو کیسٹ اتوار کے روز خبر رساں ایجنسی رائٹر کو ملی ہے، جس کہا گيا ہے بوکوحرام کا سربراہ ابوبکر شیاؤ ایک دھماکے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

ابو مصب البرناوی نامی شخص نے اس کیسٹ میں دعوی کیا ہے کہ ابوبکر شیاؤ 18 مئی کو شمالی نائجیریا کے شمال مشرقی جنگلات میں ایک مسلح کاروائی کے دوران ہونے والے دھماکے میں مارا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ابوبکر شیکاؤ نے عین اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب اس کے مخالف گروہ کے افراد نے اس کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

بوکوحرام نامی اس سفاک گروہ نے 2009 ميں بیک وقت کئی افریقی ملکوں میں دہشت گردی پھیلائی اور سنہ 2014 میں نائیجیریا کے صوبے برنو کے ایک اسکول پر حملہ کرکے سیکڑوں طالبات کو اغوا کرکے ساری دنیا پر اپنی دھاک بیٹھانے کوشش کی اور پھر 2015 میں باضابطہ طور پر داعش جیسے سفاک اور دہشت گرد گروہ کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔

ابوبکر شیکاؤ کے مارے جانے کے بعد اس کے بعد اس کے جانشین کے طور پر ابھی تک کسی کا نام سامنے نہيں آيا ہے۔

 

ٹیگس