Jun ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • صہیونی حکومت کے اینٹیلیجنس افسر کی مشکوک موت

صیہونی حکومت کے اینٹلیجنس افسر کو گزشتہ سال ستمبر میں حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گيا تھا جس کی اب مشکوک موت کی خبر مںظر عام پر آئی ہے۔

حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت اینٹیلیجنس افسر کی گرفتاری سے متعلق خبر کو کئی دنوں تک خفیہ رکھے جانے کے بعد بعض ذرا‏ئع نے مذکورہ افسر کی مشکوک موت کی خـبر جاری کی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ صیہونی حکومت کے اس افسر کو گزشتہ سال ستمبر میں حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گيا تھا۔

صیہونی ذرائع کے مطابق وہ آئی ٹی کا ماہر تھا اور اسی فیلڈ میں اس نے بہت کم عمری میں ماسٹرس کی ڈگری لی تھی۔ مذکورہ افسر کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کی تدفین جو قانون کے مطابق فوجی قبرستان میں ہونی چاہئے تھی، عام قبرستان میں کی گئی ہے۔

سرکاری میڈیا نے اس افسر کی مشکوک ہلاکت کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے تاہم اس کے اہل خانہ نے اس بات کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔

مذکورہ افسر کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی خودکشی سے متعلق جو دعوی کیا جارہا ہے وہ بے بنیاد ہے۔

ٹیگس