قصاب سربرنیتسا کے لئے عمرقید کی سزا کی توثیق
Jun ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
۸ ہزار بوسنیائی مسلمانوں کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
عالمی عدالت نے ہزاروں بوسنیائی مسلمانوں کے قاتل" قصاب سربرنیتسا" کی نظرثانی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عمرقیدکی سزا کی توثيق کردی ہے۔
راتکو ملادیچ نے 2017 میں اپنی سزا کے خلاف اعتراض کرتے عدالت سے نظر ثانی کی درخواست کی تھی۔
قصاب سربرنیتسا سے معروف ملادیچ پر الزام ہے کہ اس نے بوسنیا کی خانہ جنگی کے دوران تقرییا 8 ہزار بوسنیائی شہریوں کا قتل عام کیا تھا۔
سربرنیستا میں قتل عام کا یہ واقعہ 1995 اس مقام پر پیش آيا جو اقوام متحدہ کی نگرانی اور حفاظت میں تھا۔
اس المناک واقعے کو یورپ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد پیش آنے والے بدترین واقعے سے تعبیر کیا جاتا ہے۔