امریکہ میں ڈیلٹا وائرس پھیلنے کا خدشہ
الرجی اور وبائی امراض کے امریکی مرکز کے سربراہ نے ملک میں ڈیلٹا وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اے بی سی نیوز کے مطابق، الرجی اور وبائی امراض کے امریکی مرکز کے سربراہ اینتھونی فوچی نے خبردار کیا ہے کہ ہندوستان میں دریافت ہونے والا ڈیلٹا وائرس ، امریکہ کے لیے سنگین خطرہ شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں دریافت ہونے والے اس نئے وائرس نے کافی نقصان پہنچایا ہے اور اب یہ برطانیہ تک پہنچ گیا ہے لہذا امریکہ میں بھی اس کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ، کورونا کے تین کروڑ بیالیس لاکھ بیالیس ہزار سات سو باون مریضوں اور چھے لاکھ تیرہ ہزار باون اموات کے ساتھ، دنیا میں بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ کی تیس کروڑ اسی لاکھ کی آبادی میں سے اب تک صرف ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جاسکی ہے۔