Jun ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۰:۰۴ Asia/Tehran
  • ایتھوپیا میں ایک بار پھر قحط

ورلڈ فوڈ پروگرام اور یونیسیف کی وارننگ، ایتھوپیا میں 20 لاکھ افراد بھوک سے مرسکتے ہیں۔

 اقوام متحدہ نے  ایتھوپیا کے صوبے تیگرائے میں ساڑھے 3لاکھ افراد کے قحط سے شدید متاثر ہونے کی بابت خبردار کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ ساڑھے 50لاکھ کی آبادی پر مشتمل ایتھوپیا کے صوبے تیگرائے کی بیشتر آبادی کو غذائی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے مطابق تیگرائے کا موجودہ غذائی بحران صومالیہ میں 2010 ء اور 2012 ء کے درمیان قحط سالی سے بھی زیادہ سنگین ہے،جس میں تقریباً ڈھائی لاکھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

خوراک اور زراعت سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام اور یونیسیف نے اپنی مشترکہ طور پر خبردار کیا کہ اگر’فوری طور پر اقدامات نہیں کیے گئے تو مزید 20 لاکھ افراد بھوک سے مر سکتے ہیں۔

 

 

ٹیگس