Jan ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • اسرائیلی وزیر اعظم کے اعلان کے باوجود اب تک کسی بھی بین الاقوامی تنظیم یا ملک نے صومالی لینڈ کو تسلیم نہیں کیا ہے : صومالیہ کے وزیر خارجہ

صومالیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اعلان کو تیس دن گزرنے کے باوجود اب تک کسی بھی بین الاقوامی تنظیم یا ملک نے صومالی لینڈ کو تسلیم نہیں کیا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام:  صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام عبدی علی نے واضح کیا کہ اسرائیل کا یہ فیصلہ صومالیہ کی سرحدوں یا خود مختاری کو تبدیل نہیں کرسکتا اور ملک کی وحدت بیرونی دباؤ سے متاثر نہیں ہوگی۔

صومالیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ صومالیہ گذشتہ تین دہائیوں سے جنگ کا شکار ہے اور ایک مستحکم ریاست کے قیام کے لئے عالمی حمایت کا خواہاں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے صومالیہ کی سرحدوں کے تحفظ کے لئے بھرپور سفارتی کوششیں کی ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

آخر میں انہوں نے خبردار کیا کہ بحیرہ احمر میں عدم استحکام ، عالمی تجارت کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور دہشت گردی کو فروغ دے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ہے۔

 

ٹیگس