Jun ۱۳, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۷ Asia/Tehran
  • برازیل، کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر صدر زیرعتاب

برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کو ماسک کے بغیر ریلی اور اس کی اختتامی تقریب میں شرکت پر 90 یورو جرمانہ عائد کیا گیا۔ 

اطلاعات کے مطابق برازیل کے صدر جیئر بولسونارو اپنے بیٹے ایڈوآرڈو اور ایک وزیر تارسیسیو گومیز کے ساتھ موٹر سائیکل ریلی میں شریک تھے جہاں ہزاروں کی تعداد میں شائقین بھی موجود تھے تاہم اس دوران تینوں نے کورونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔ صدر نے ماسک بھی نہیں لگایا  تھا۔

تقریب کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے پر عدالت نے صدر جیئر بولسونارو کو ماسک نہ پہننے پر 90 یورو جرمانہ عائد کیا جب کہ ان کے بیٹے اور وفاقی وزیر پر بھی اتنا ہی جرمانہ عائد کیا گیا۔

واضح رہے کہ برازیل کے صدر پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دوسری بار جرمانہ کیا گیا ہے۔

برازیل کے صدر کورونا کے حوالے سے مضحکہ خیز اور متنازع بیانات کے باعث شہرت رکھتے ہیں اور کئی بار ہزیمت اُٹھا چکے ہیں۔

فائزر کی ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس نہ ہونے کے دعویٰ پر صدر جیئر بولسونارو نے کہا تھا کہ ویکسین لگنے سے کوئی مگر مچھ بھی بن جائے تو کمپنی کی ذمہ داری نہیں ہوگی۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس