Jun ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
  •  سومالیہ۔ الشباب کے خلاف فوجی کاروائی

سومالیہ میں گزشتہ دو روز کے دوران الشباب سے وابستہ دسیوں مسلح دہشت گرد مارے گئے۔

سومالیہ کی فوج نے گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ہارن افریقہ کے تین مختلف مقامات پر الشباب کے 50 دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔

سومالیہ کے سرکار ٹی وی چينل نے فوجی ہائی کمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ حیران الوسطی، شبیلی الوسطی اور شبیلی الجنوبی علاقوں میں کی جانے والی کاروائيوں میں کم از کم 50 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

سومالیہ کی فوج نے اس دوران الشباب کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کئے جانے کی بھی خبر دی ہے۔

سومالیہ میں آئندہ ماہ ہونے والے صداراتی اور پارلیمانی الیکشن کے انعقاد کے پیش نظر فوج نے الشباب سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

سومالیہ کی فوج نے الشباب کے خلاف اپنے حالیہ آپریشن کے دوران چھے گاؤں کو آزاد کرانے کا بھی دعوی کیا ہے کہ جس کے دوران بتایا جاتا ہے کہ 130 دہشت گرد مارے گئے۔

الشباب نظریاتی لحاظ سے القاعدہ سے متاثر ہے اور سیاسی و صحافتی حلقوں میں اس گروہ کو القاعدہ کے افریقی ورژن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

ٹیگس