Jun ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

امریکہ میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے باعث لگی آگ پر قابو پانے کے لئے چند روز درکار ہوں گے۔

امریکی ریاست الی نوائے کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جنگ نیوز کے مطابق الی نوائے کے کیمیکل پلانٹ میں گزشتہ روز آگ لگی اور پلانٹ سے بلند ہونے والا سیاہ دھواں فضا میں پھیل گیا ہے۔

فائر حکام کا کہنا ہےکہ آگ پر قابو پانے میں کئی دن لگیں گے کیونکہ آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران کیمیکل سے آلودہ پانی کوقریبی دریا میں جانے سے روکنا ہے۔

پلانٹ میں آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے جبکہ طبی حکام نے قریبی رہائشیوں کو ماسک لگانے اور پلانٹ کا ملبہ جمع نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

واقعے کے وقت پلانٹ میں موجود 70 ملازمین کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

ٹیگس