Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • ٹرمپ 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج منسوخ کرانا چاہتےتھے : یوایس جسٹس ڈپارٹمنٹ

امریکہ کے جسٹس ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ صدارتی انتخابات کے نتائج کو منسوخ کرانا چاہتے تھے۔

روئٹر کی رپورٹ کے مطابق منظرعام پر آنے والی جدیدترین دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے معاون مارک میڈوز نے ایک غیرملکی وکیل سے مل کر جسٹس ڈپارٹمنٹ پر 2020 کے صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہونے اور انتخابات کو جعلی قراردلوانے کے لئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

امریکہ کے جسٹس ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار کارولین مارونی کا کہنا ہے کہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرمپ ایک گستاخانہ اقدام کے ذریعے جسٹس ڈپارٹمنٹ پر صدارتی انتخابات منسوخ کرانے کے لئے ناقابل جواز دباؤ ڈالنا چاہتے تھے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا دعوی کیا تھا اور ان کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کی انتخابی ٹیم نے ان کے ووٹ چوری کرلئے۔ امریکہ میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے مطابق اکثر رپبلکن ٹرمپ کو اصلی صدر سمجھتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے دھاندلی سے صدارت کا عہدہ حاصل کیا ہے۔

 

 

ٹیگس