امریکہ، سیاہ فام شہری کا پولیس کے ہاتھوں سفاکانہ قتل
سفید فام پولیس اہلکاروں کا ایک اور سفاکانہ اقدام مدد کے لئے بلانے والے سیاہ فام شخص کو کچل ڈالا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس وین نے سڑک پر زخمی حالت میں پڑے سیاہ فام شخص کی مدد کی بجائے اس پر گاڑی چڑھا دی۔
بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ سیاہ فام شخص نے جو اپنے بائيں بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہوگيا تھا، خود ہی فون کرکے پولیس سے مدد کی درخواست کی تھی تاہم پولیس نے مدد کرنے کی بجائے اس پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں سیاہ فام بری طرح زخمی ہوگیا۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق 42 سالہ اریک کول کو ریاست اوہایو کے شہراسپرینگ فلیڈ میں اتوار کی رات پولیس نے اپنی گاڑی سے کچل کر زخمی کیا تھا جو پیر کی صبح زخموں کی تاب نہ لاکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
سٹی پولیس کے سربراہ نے اس واقعے کو ایک حادثہ قرار دیا ہے، تاہم اریک کول کی ماں اور دیگر اہل خانہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پولیس کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
امریکہ میں NAACP سے معروف رنگین فاموں کی انجمن، کے مطابق 42 اریک کول اپنے کنبے کا واحد کفیل تھا۔