افغانستان میں بڑھتی بدامنی پر اقوام متحدہ کو تشویش
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے افغانستان میں انسانی اور سیکورٹی کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان گروہ کے حملے اور اس ملک کے مختلف علاقوں پر اس گروہ کا قبضہ ہوجانے کے بعد افغان عوام ایک بار پھر پڑوسی ملکوں کا رخ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
انہوں نے افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کی شکست خوردہ پالیسیوں اور موجودگی کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر کہا کہ افغان عوام کی دربدری، مالی ذرائع کی متقاضی ہے اور افغانستان کی یہ جنگ مستقبل میں مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان، ہمیشہ اس بات کی نشاندہی کرتے رہے ہیں کہ افغانستان میں اس گروہ کو نظرانداز کئے جانے کا نتیجہ، جنگ و بدامنی کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔
دوجاریک نے ایسی حالت میں افغانستان میں بڑھتی جنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہی بعض رکن ممالک، افغانستان میں بعض حکومت مخالف گروہوں کی مالی مدد و حمایت کر کے اس ملک میں جاری بدامنی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔